باسفورس پل

باسفورس پل (ترکی زبان: Boğaziçi Köprüsü) استنبول، ترکی میں آبنائے باسفورس پر قائم ایک پل ہے۔ یہ شہر کے یورپی علاقے اورتاکوئے اور ایشیائی حصے بیلربے کو ملاتا ہے اور باسفورس پر قائم ہونے والا پہلا پل ہے۔ یہ پل 1510 میٹر طویل ہے جبکہ اس کی عرصے کا عرض 39 میٹر ہے۔ اس کے دونوں برجوں کے درمیان فاصلہ 1074 میٹر ہے اور سڑک کی سطح سے بلندی 105 میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 64 میٹر بلند ہے اور 1973ء میں تکمیل کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے بڑا سسپنشن پل بن گیا تاہم یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ سے باہر دنیا کا سب سے بڑا سسپنشن پل ہے۔

تاریخ

آبنائے باسفورس پر پل کی تعمیر کا فیصلہ پہلی بار 1957ء میں عدنان میندریس کے دور حکومت میں کیا گیا۔ اس کے نقشے کے لیے برطانیہ کے ادارے فری مین فاکس اینڈ پارٹنرز کے ساتھ 1968ء میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پل کا نقشہ معروف برطانوی ماہر تعمیرات سر گلبرٹ رابرٹس نے تیار کیا۔ تعمیر کا آغاز فروری 1970ء میں ہوا جس میں اُس وقت کے صدر جودت سونے اور وزیراعظم سلیمان ڈیمرل نے بھی شرکت کی۔ تعمیراتی کام ترک ادارے انکا انسات و صناعی نے انجام دیا۔ اس کام میں برطانیہ اور جرمنی کے دو ادارے میں شامل تھے۔ منصوبے پر 35 مہندسین اور 400 افراد نے کام کیا۔ پل کی تعمیر جمہوریہ ترکی کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے صرف ایک روز بعد 30 اکتوبر 1973ء کو مکمل ہوئی۔ اس کا افتتاح صدر فہری کوروترک اور وزیراعظم نعیم تولو نے کیا۔ باسفورس پل کی تعمیر پر 200 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی۔

آمدورفت

روزانہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیاں اس پل سے گذرتی ہیں۔ 29 دسمبر 1997ء کو اس پل سے ایک اربویں گاڑی گذری۔ اس پل کو استعمال کرنے کے لیے محصول دینا پڑتا ہے اور اس عمل کے لیے پل کی ایشیائی جانب ٹول پلازہ واقع ہے۔ محصول صرف یورپ سے ایشیا کی جانب آنے پر ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ مخالف سمت میں جانے پر کوئی محصول نہیں۔

دیگر استعمالات

  • بین البراعظمی استنول یوریشیا میراتھن کے شرکا بھی اسی پل کے ذریعے آبنائے باسفورس پار کرتے ہیں۔ یہ دوڑ ہر سال اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے جس کا آغاز استنبول کے ایشیائی حصے سے ہوتا ہے اور یورپی حصے میں اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اس دوران پل کو گاڑیوں کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔
  • علاوہ ازیں پل سے کود کر خودکشی کرنے کا رحجان بھی موجود ہے اور 2001ء میں باسفورس پر واقع دو پلوں سے کود کر 146 افراد نے خودکشی کی کوشش کی جس میں 24 اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 2002ء میں 190 اقدام خودکشی میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔

دلچسپ معلومات

  • 15 مئی 2005ء کو امریکہ کی معروف ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز نے باسفورس پل پر مقامی کھلاڑی کے ساتھ نمائشی مقابلہ کھیلا جو تاریخ کا پہلا مقابلہ تھا جو دو براعظموں میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے کا اہتمام 2005ء استنبول کپ کے انعقاد سے قبل تشہیر کے لیے کیا گیا تھا اور یہ مقابلہ 5 منٹ تک جاری رہا۔ نمائشی مقابلے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے آبنائے باسفورس میں گیندیں پھینکیں۔
  • 17 جولائی 2005ء کو معروف برطانوی فارمولا ون ڈرائیور ڈیوڈ کولٹ ہارڈ نے اپنی تیز رفتار کار اس پل پر دوڑائی اور اپنی مہارت سے شائقین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے اپنی گاڑی دولماباخچی محل کے ایک باغیچے میں کھڑی کی۔

متعلقہ مضامین

  • فاتح سلمان محمد پل، باسفورس پر واقع دوسرا پل
  • مرمرے، باسفورس کے آر پار ریلوے سرنگ کا زیر تعمیر منصوبہ
Listed in the following categories:
تبصرہ کریں
اشارے اور اشارے
بذریعہ بندوبست:
匚卂几乇尺 Ꮆ乇乙Ꮆ乇乙
The Bosphorus Bridge is connecting Europe and Asia. Fully computerized LED lighting system of changing colours and patterns, illuminates the bridge at night. It's nice one bridge. ????
Zeynellll
1 February 2013
The Bridge links Asia and Europe peerlessly... There are many wonders occured around the world but this landscape and ambience are unique!!!
Oğuz A.
22 December 2017
Exquisite scenery vs. crazy traffic... Crossing continents with a 1 mile drive over the Bosporus is a unique experience nevertheless.
Sinemis Candemir
29 April 2012
Trafikte kaldığınıza sevineceğiniz tek yer. Manzaranın tadını çıkarın! Only place that you can be happy about being in traffic, enjoy the view!
peyman g
14 April 2019
Really nice bridge. You are not allowed to walk on it or you will get arrested. If you like to see the best view from top of the bridge, It's best to take the MertoBus from one side to the other.
Kamyar Fatemifar
21 December 2016
Great Tour , Dancing and Nice Food on The boat I Suggest You Check it Out
Tugra Hotel

$39 شروع ہو رہا ہے

Hotel Yesilpark

$47 شروع ہو رہا ہے

Best Nobel Hotel 2

$46 شروع ہو رہا ہے

Star City Hotel

$70 شروع ہو رہا ہے

Babel Park Hotel

$70 شروع ہو رہا ہے

Tugra Hotel

$0 شروع ہو رہا ہے

آس پاس کی تجویز کردہ مقامات

تمام دیکھیں تمام دیکھیں
خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Esma Sultana Mansion

The Esma Sultana Mansion (Turkish: Esma Sultan Yalısı), a historical y

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
بےلربیئی محل

بےلربیئی محل (Beylerbeyi Palace) (ترکی: Beylerbeyi Sarayı) ایک عث

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
اورتاکوئے مسجد

اورتاکوئے مسجد، جس کا باقاعدہ نام 'بیوک مجیدیہ جامعی' یعنی شا

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Küçük Mecidiye Mosque

The Küçük Mecidiye Mosque (Turkish: Küçük Mecidiye Camii) is an Ottom

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
چراغاں محل

چراغاں محل (Çırağan Palace) (ترکی:

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Yıldız Park

Yıldız Park (Turkish: Yıldız Parkı) is a historical, urban park in B

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Malta Kiosk

The Malta Kiosk (Turkish: Malta Köşkü) is a historic imperial Ot

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Hatice Sultan Palace

The Hatice Sultan Palace (Turkish: Hatice Sultan Yalısı), a h

اسی طرح کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

تمام دیکھیں تمام دیکھیں
خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
غلطہ پل

غلطہ پل (ترکی زبان: Galata Köprüsü) شاخ زریں ، استنبول، ترکی میں واق

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
碓氷第三橋梁 (めがね橋)

碓氷第三橋梁 (めがね橋) سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ، Sakamoto ، نیہون میں Br

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Rama IX Bridge

Rama IX Bridge is a bridge in Bangkok, Thailand over the Chao Phraya

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Suramadu Bridge

The Suramadu Bridge (Indonesian: Jembatan Suramadu), also known as the

خواہشات کی فہرست میں شامل کرنا
میں یہاں رہا ہوں
ملاحظہ کیا
Dom Luís I Bridge

The Dom Luís I (or Luiz I) Bridge (português. Ponte Luís I or Luiz I)

اسی طرح کی تمام جگہیں دیکھیں